RTS33JD2 3 scaled

خیبرپختونخوامیں کورونا مثبت کیسزکی شرح میں مسلسل اضافہ

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوامیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 14.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ 7 اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد سےزیادہ ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کےمطابق مردان بلند ترین 30 فیصد مثبت کیسز کی شرح کے ساتھ سرفہرست جبکہ بونیر میں مثبت کیسزکی شرح 29 فیصد ،پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 27 فیصد ہے۔صوبے کے دس اضلاع کورونا مثبت کیسز کی 10 فیصد سےتجاوزکرگئی ہے،خیبرپختونخوا کےمختلف ہسپتالوں میں 934 مریض ایچ ڈی یو، 125 آئی سی یو اور 61 افراد وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کی تجاویز سامنے آگئیں