2156069 vaccine 1616046974 840 640x480 1

خیبرپختونخوا: رمضان المبارک میں کورونا ویکسینیشن کاعمل جاری

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوامیں ہیلتھ کیئر ورکرز اوربزرگ شہریوں کی رمضان المبارک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔

محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 4 ہزار 69 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی ہے۔

رپورٹ کےمطابق گزشتہ روز 2 ہزار 11 معمر شہریوں کو ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی۔ اب تک 60 سال سے زائد عمر کے 91 ہزار 266 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاورکی جامعات میں وی سیز تعیناتی کا مسئلہ حل کررہے ہیں، صوبائی وزیر مینا خان

صوبے میں اب تک 27 ہزار 301 ہیلتھ ورکرز اور 10 ہزار 640 بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز دی جا چکی ہے۔ صوبے میں ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والے طبی عملے کی مجموعی تعداد 49 ہزار 321 ہےجبکہ سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین لینے والے بزرگ شہریوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار 196 ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب