Corona kills 16 more patients in kp

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 36 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 36 افراد کا انتقال ہوا، محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2832 ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے1061 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1لاکھ 4 ہزار480 ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 919 مریض صحت یاب ہوئے، خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 88 ہزار239 ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ کا تمام جامعات بند کرنے کی دھمکی

پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 362 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد
42 ہزار 39 ہوگئی ہے، پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہے، پشاور میں کورونا سے 1483 افراد کا انتقال ہوچکا ہے، خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران 7ہزار 709 ٹیسٹ کیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  گاجر کا جوس، کولیسٹرول کم اور مدافعت بڑھاتا ہے