551170 8048974 Firdous Ashiq updates

مشکل وقت ہے لیکن ہماری قوم ہر آزمائش میں سرخرو ہوئی ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک ٹویٹ پیغام میں بتایا کہ کرونا کے بین الاقوامی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے حکومت نے عوام کے مفاد، تحفظ اور سلامتی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں.
قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ ایک ہو کر اس وائرس کو شکست دیں گے، مشکل وقت ہےلیکن ہماری قوم ہر آزمائش میں سرخرو ہوئی ہے۔
وزیراعظم کرونا وائرس کے تدارک کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عوام لازمی عمل کریں۔
معاشی طور پر مستحکم اور شعبہ طب میں بہتر نتائج رکھنے والی اقوام نے بھی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
کرونا سے بچاؤ کیلئے ہمارے بروقت اقدامات کی گواہی ڈبلیو ایچ او بھی دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا، خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے