3

ملک میں مہلک وبا مزید 112جانیں نگل گیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)مہلک وائرس کو وِڈ 19 کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 112 افراد انتقال کر گئےاور 4 ہزار 976 نئےکیسزسامنےآئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکےاعداد و شمار کےمطابق پاکستان میں کورونا سےاموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار94 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 50 ہزار 158 ہو گئی ہے۔

این سی او سی رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسزکی تعداد79 ہزار 108 ہے اور 6 لاکھ 54 ہزار 956 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری، مزید 48 فلسطینی شہید

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار 333 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 544، خیبر پختونخوا 2 ہزار 832، اسلام آباد 631، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 223 اور آزاد کشمیر میں 428 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 68 ہزار 906، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 4 ہزار 480، پنجاب 2 لاکھ 64 ہزار 10، سندھ 2 لاکھ 71 ہزار 524، بلوچستان 20 ہزار 760، آزاد کشمیر 15 ہزار 304 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 174 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کوئی ایمنسٹی سکیم نہیں ،ٹیکس دینا پڑیگا:وفاقی وزیر خزانہ

این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے 630 اسپتالوں میں 4 ہزار 984 کورونا کےمریض داخل ہیں، گوجرانوالہ 88،ملتان، لاہور 81 فیصد وینٹی لیٹرزپر کورونا مریض زیر علاج ہیں، مردان میں 55 فیصد وینٹی لیٹرز پر کورونا مریض زیر علاج ہیں۔