imran khan 912754 1604779612 1

کوئی بھی قانون اورآئین سے بالاترنہیں ہے، عمران خان

ویب ڈیسک(اسلام آباد) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک کے خلاف کارروائی انسداددہشت گردی قانون کے تحت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ وہ عوام کویہ واضح کردیں کہ حکومت نے تحریک لبیک کےخلاف کارروائی انسداددہشت گردی قانون کے تحت کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے خلاف کارروائی اس لیے کی کیونکہ انہوں نے ریاست کی رٹ کوچیلنج کیا اورسڑکوں پرتشدد کرنے سمیت عوامی اورقانون نافذ کرنے والوں پرحملہ کیااس تناظرمیں کوئی بھی قانون اورآئین سے بالاترنہیں ہوسکتا۔

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا

اس سے قبل وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک اسلاموفوبیا اورنسل پرستی میں ملوث انتہا پسند سن لیں حضوراکرمﷺ ہمارے دلوں میں بستے ہیں، بیرون ملک انتہا پسند ایک ارب 30 کروڑمسلمانوں کے جذبات کوٹھیس پہنچاتے ہیں، مسلمان سب سے زیادہ پیاراوراحترام حضوراکرمﷺ کا کرتے ہیں، ہم بےحرمتی کو برداشت نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :سینیٹ کی 11نشستوں پر 42امیدواروں کے کاغذات جمع

وزیراعظم نے کہا کہ مغربی دنیا نے ’ہولوکاسٹ‘ کےبارے میں کسی بھی منفی تبصرے پرپابندی لگائی، مغرب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ توہین رسالت کرنےوالوں کے لیے یہی معیاراپنائیں، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزپیغامات پھیلانے والوں کے لیے بھی سزا کا یہی معیارہونا چاہیے۔