blog rain or shine 1

پشاور:بارشوں نے آتی ہوئی گرمی کو بریک لگا دی

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،موسلا دھار بارش کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آ گئی اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 18 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش ڈیرہ اسماعیل خان میں 26 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،تیمرہ گرہ میں 21،سیدو شریف 6،دیر اور کالام 4 جبکہ پشاور میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:  بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہےکہ کل تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔