99999 1

میری بیٹی میری کل کائنات ہے،اداکارہ صوبیہ خان

ویب ڈیسک (کراچی)اداکارہ صوبیہ خا ن نے کہا ہے کہ جب اولاد ہوتی ہے تو باپ ہو یا ماں اس کی ترجیحات بدل جاتی ہیں ، میری بیٹی میری کل کائنات ہے، پہلے مجھے ملبوسات کی فکر ہوا کرتی تھی لیکن اب سب کچھ اپنی بیٹی کیلئے کرتی ہوں۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ صوبیہ خان نے کہا کہ ممتا کس چیز کا نام ہوتا ہے یہ ماں بننے کے بعد ہی پتہ چلتا ہے ، ماں خود کو دکھ برداشت کرلیتی ہے لیکن اپنی اولاد کو کوئی تکلیف نہیں پہنچنے دیتی ۔

انہوں نے کہا کہ اولاد کی نعمت کیا ہوتی ہے اس کی اہمیت کا اندازہ صرف ان لوگوں کو ہو سکتا ہے جن کے پاس اولاد جیسی نعمت نہیں ۔ میری خدا کی بارگاہ میں دعا ہے کہ تمام بے اولادجوڑوں کو اپنی رحمت سے اولاد سے نوازے تاکہ ان کی زندگی بھی خوشیوں سے بھر جائے۔