22222222222222

پشاور: رمضان کا مہینہ شروع ہوتے ہی مہنگائی بےلگام

ویب ڈیسک(پشاور) شہریوں کو ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان کی آمد پر روایتی مہنگائی کا سامنا ہے، کھجور، پھل، سبزیوں اور اجناس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا۔

رمضان کا مہینہ شروع ہوتے ہی مہنگائی بے لگام ہو گئی، پھل، کھجور، سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،شربت بنانا بھی دیوانے کا خواب بن کر رہ گیا، پکوڑے تلنا بھی عذاب ہو گیا ہے۔

پشاورمیں پھلوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہےکیلا 150 روپے درجن، کوہاٹی امرود کی 160 روپے کے حساب سے فروخت
جاری ہے جبکہ خربوزہ 70 روپے اور تربوز 45 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ سیب 130 سے 180 روپے کلواور اسٹرابری 170 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی ہے ۔

مزید پڑھیں:  مسنگ پرسنزکامسئلہ ایک رات میں حل ہونےوالانہیں، اعظم نذیر تارڑ

اسی طرح چینی فی کلو 105 سے 110 روپےپرمارکیٹ میں دستیاب ہے،برانڈیڈ گھی اور آئل 305 فی کلو اور لیٹر پر فروخت ہورہا ہےجبکہ عام گھی 250 روپے فی کلو اور تیل 240 روپےلیٹرپر دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں:  رواں سال قرضوں کی ادائیگی کیلئے 8ہزار ارب روپے درکار ہیں،احسن اقبال

دال مسور فی کلو 160 روپے،دال ماش 280، دال چنا 170، لوبیا 220 روپے فی کلو،چاول سیلہ اول 160، موٹا چاول 80روپے فی کلوپر دستیاب ہے۔چنا180 سے 150 روپے فی کلو کوالٹی کے حساب سے دستیاب ہے،بیسن مٹر والا 120روپے اور بیسن دال والا 140روپےپرفروخت ہورہا ہے جبکہ ڈبے والا دودھ فی لیٹر 160 سے 170 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔