Arrest 4

چارسدہ:معروف سرجن ڈاکٹر طارق محمود کمرہ عدالت سے گرفتار

ویب ڈیسک (چارسدہ): معروف سرجن ڈاکٹر طارق محمود کمرہ عدالت سے گرفتار، ڈاکٹر طارق محمود نے ڈھکی سے تعلق رکھنے والے مریض فضل رحمان کا غلط آپریشن کیا تھا، آپریشن کی وجہ سے مریض کا ایک نازک عضو بھی کاٹا گیا، مریض کی جانب سے مذکورہ ڈاکٹر کیخلاف تنگی عدالت میں کیس دائر کیا گیا، ڈاکٹر طارق محمود نے بی بی اے کر لی تھی۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملہ موخر ہونے کا امکان ہے، امریکی ٹی وی

ایڈیشنل سیشن جج تنگی علی رضا نے ضمانت قبل از وقت گرفتاری خارج کرکے ملزم کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے، پولیس نے ڈاکٹر طارق محمود کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے اسے پولیس اسٹیشن تنگی منتقل کر دیا، مریض کی جانب سے معروف قانون دان مختار احمد پیروی کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  ایران نے اصفہان پر اسرائیلی حملے کا بیان مسترد کر دیا