251073 9331138 updates

کورونا کی تیسری لہر میں ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر

ویب ڈیسک (اسلام آباد): این سی او سی کے مطابق کورونا کی تیسری لہر میں ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر، ایک دن میں مزید 30 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا کا شکار ہو گئے، اس وقت پاکستان میں 658 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا کا شکار ہیں، کورونا کا شکار ہونے والے ہیلتھ کئیر ورکرز کی مجموعی تعداد 15 ہزار 551 ہو گئی، ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے ہیلتھ کئیر ورکرز کی تعداد 14 ہزار 743 ہے، ہیلتھ کئیر ورکرز سب سے زیادہ سندھ میں متاثر ہوئے ہیں۔ سندھ میں کورونا سے متاثر ہونے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کی تعداد 5 ہزار 577 تک پہنچ گئی، پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر 150 ہیلتھ کئیر ورکرز جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  گرفتار افغان دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات، طالبان کی سپورٹ کا اعتراف