31236

وفاقی کابینہ کا اجلاس 20 اپریل کو طلب کر لیا گیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی کابینہ کا اجلاس 20 اپریل کو طلب کر لیا گیا، وفاقی کابینہ 13 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنی دینے کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد کا ریکارڈ رکھنے کے لیے ڈیٹا بیس کے قیام کی منظوری دے گی، اقوام متحدہ کی آرمرڈ گاڑیوں کو کراچی سے کابل لے جانے کی اجازت کی سمری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے، معاون خصوصی برائے توانائی گردشی قرضے کے خاتمے کا پلان کابینہ اجلاس میں پیش کریں گے، ڈاکٹر عشرت حسین پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ پر کابینہ کو بریفنگ دیں گی، کابینہ فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ آرڈیننس کے تحت بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ سٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن کے اختیارات منتقل کرنے کی سمری پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ جوائنٹ انوسٹمنٹ کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دے گی، کابینہ نیشنل انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے گی، نوشہرہ میں ریلوے کی زمین پر کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کا معاملہ ایک بار پھر کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے، کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات، سٹیٹ اون انٹرپرائزز کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق متوقع ہے، وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 7 اپریل کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

مزید پڑھیں:  ثقافتی ورثہ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے