654885 2973263 corona death2a akhbar 2

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے35 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے35 افراد کا انتقال ہوا، خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد2867 ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے958 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1لاکھ 5ہزار438 ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1114مریض صحت یاب ہوئے، خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 89ہزار353 ہے، پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے296 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد 42 ہزار335 ہوگئی ہے، پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہے، پشاور میں کورونا سے1503 افراد کا انتقال ہوچکا ہے، خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران 7ہزار 382 ٹیسٹ کیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا، مخصوص نشستوں پر حلف برداری سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ