کورونا کی تیسری لہرکا ہلاکت خیزدن،149افرادجان کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)کورونا کے وارجاری ،عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 149 افراد جان
بحق جبکہ6ہزار127نئےکیسزسامنےآئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار243 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 56 ہزار 285 ہوگئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد79 ہزار108 ہےاور 6 لاکھ 54 ہزار956 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سرکاری رپورٹ کےمطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار 333 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 544، خیبر پختونخوا 2 ہزار 832، اسلام آباد 631، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 223 اور آزاد کشمیرمیں 428 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 68 ہزار 906، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 4 ہزار 480، پنجاب 2 لاکھ 64 ہزار 10، سندھ 2 لاکھ 71 ہزار 524، بلوچستان 20 ہزار 760، آزاد کشمیر 15 ہزار 304 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 174 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔