35120

چکن قورمہ گھرمیں بنانےکی آسان ترکیب

ویب ڈیسک:عید کےموقع پرچکن قورمہ گھرمیں بنانےکی آسان ترکیب

اجزا:
دہی،1 پاﺅ
چکن،1/2 کلو
پیاز،1/2 کلو
ادرک لہسن کا پیسٹ،3 کھانے کے چمچے
چھوٹی الائچی،4-5 عدد
جائفل،1/2 چائے کا چمچہ
جاوتری،1/2 چائے کا چمچہ نمک،۔حسبِ ذائقہ
تیل،حسبِ ضرورت
پسی لال مرچ،2 کھانے کے چمچے
بادام،6 عدد
ترکیب:
پہلے حسب ضرورت تیل گرم کر کے اس میں 1/2 کلو پیاز کو فرائی کر کے نکال لیں۔اب اس میں 1/2 کلو چکن اور 3 کھانے کے چمچے ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر کے فرائی کر لیں۔اس کے بعد گرائینڈر میں فرائی کی ہوئی پیاز ، 6 عدد بادام اور 1 پاﺅ دہی ڈال کر گرائینڈ کریں اور اسے چکن میں ڈال دیں۔پھر اس میں 2 کھانے کے چمچے پسی لال مرچ ،4-5 عدد چھوٹی الائچی اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر تھوڑی دیر کیلئے بھون لیں۔ آخر میں دم پر 1/2 چائے کیا چمچہ جائفل اور 1/2 چائے کا چمچہ جاوتری شامل کر دیں۔ مزے دار چکن قورمہ تیار ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن