WhatsApp Image 2021 04 19 at 9.52.19 AM 1

وویک اوبرائےکی کوروناسےانتقال کی جھوٹی خبرسوشل میڈیاپروائرل

ویب ڈیسک(مبئی) بالی ووڈ اداکار وویک ابرائے کی کورونا وائرس سے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کی اداکار کو تردید کرنا پڑ گئی۔

رپورٹ کے مطابق 59 سالہ تامل فلموں کے اداکار و کامیڈین وویک کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث مقامی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے تھے۔ نام کی مماثلت کی بنا پر خبریں گردش کرنے لگی کہ تامل ہیرو کے بجائے بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے انتقال کر گئے ہیں۔

وویک کے انتقال کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ سوشل میڈیا پر اداکار کے چاہنے والے اُن کی تصاویر کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے رہے لیکن جب یہ خبر وویک اور اُن کی فیملی تک پہنچی تو انہوں نے خود سامنےآکر افواہوں کی تردید کردی۔

وویک اوبرائے نے انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ چنائے کے ہسپتال میں میرے داخل ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ میں یہاں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں بالکل صحتمند ہوں اور اپنی فیملی کے ہمراہ ممبئی میں موجود ہوں۔