WhatsApp Image 2021 04 19 at 10.31.43 AM

معروف ڈھولچی گونگا سائیں حرکت قلب بندہونےکےباعث انتقال کرگئے

ویب ڈیسک(لاہور)بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈھولچی گونگا سائیں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

گونگا سائیں کےمینیجر ثقلین کے مطابق ان کی نماز جنازہ 11 بجے سبزہ زار لیاقت چوک کے قریب ادا کیا جائے گی جب کہ تدفین ٹھوکر نیازبیگ کےقبرستان میں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

گونگا سائیں پپو سائیں کے ہمراہ پرفارم کرتے تھے اور انہوں نے کئی ملکی اور بین الاقوامی فیسٹیولز میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

گونگا سائیں اور پپو سائیں کی جوڑی نے اپنے طرز موسیقی و رقص کو نہایت کامیابی سے یورپ میں جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کے صوفی حلقوں میں روشناس کرایا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

وہ قریباً تمام مسلم ممالک، یورپ اور امریکہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے تھے۔ حال ہی میں اس جوڑی کو بی بی سی کے عالمی مقابلے میں بہترین جنوبی ایشیائی موسیقی کا انعام دیا گیا تھا۔