fc 2

حکومت کا ناقص کارکردگی اور سرکاری امور میں رکاؤٹیں پیدا کرنے والے بیورو کریٹس کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی حکومت کا ناقص کارکردگی اور سرکاری امور میں رکاؤٹیں پیدا کرنے والے بیورو کریٹس کے خلاف پہلی بار بڑی کاروائی کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایسے بیورو کریٹس کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے ایسے بیورو کریٹس کو’’ ڈیڈ ووڈ‘‘ قرار دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نیو پشاور ویلی منصوبے پر جلد عملدرآمد کیلئے حکمت عمل ترتیب دی جائے،وزیراعلیٰ

وزیر اعظم نے بھی تمام وزراء کو حکومتی امور میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے بیورو کریٹ کے خلاف برطرفی کی کاروائی شروع کر نے کی ہدایت کر دی، وفاقی وزراء نے کابینہ اجلاس میں عوامی منصوبوں میں بعض بیورو کریٹس کو بڑی رکاؤٹ قرار دیا تھا، بیشتر بیورو کریٹس نااہلی اور بعض سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے باعث حکومت کو ناکام کرناچاہتے ہیں، بیوروکریٹس کی برطرفی کے عمل کے بعد وزراء کی مرضی کے مطابق وزارتوں میں نئے بیرو کریٹس تعینات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت