coronavirus topic header 1024 1

کورونا وائرس:ملک میں مزید 137افراد انتقال کر گئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)خونی کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 137افراد مہلک وائرس سے جان کی بازی ہار گئے جبکہ5ہزار445نئےکیسز سامنےآئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار453تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 75ہزار433ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بونیر، گاڑی کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد80 ہزار590ہے اور6لاکھ 59ہزار483افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار457افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار553، خیبر پختونخوا 2 ہزار899، اسلام آباد 642، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 223 اور آزاد کشمیر میں 439 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی کساد بازاری کا خدشہ، پاکستان میں لوہے کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 7ہزار79، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 6ہزار500، پنجاب 2 لاکھ 70ہزار338، سندھ 2 لاکھ 72 ہزار729، بلوچستان20 ہزار940، آزاد کشمیر 15 ہزار669 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 182 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔