5cd507212cefc

مزیدارچیزی نگٹس

ویب ڈیسک :چیز بھرے نگٹس بنانے کی ترکیب
1۔چیڈر چیز آدھی پیالی
2۔ موزریلا چیز آدھی پیالی
3۔ چکن بریسٹ ایک عد
4۔نمک حسب ذائقہ
5۔لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
6۔آلو ایک عدد درمیانہ
7۔ہری پیاز تین سے چار عدد
8۔کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
9۔ہری مرچیں چار سے چھ عدد
10۔میدہ حسب ضرورت
11۔انڈے دو عدد
12۔ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
13۔کوکنگ آئل حسب ضرورت
ترکیب
ابلے ہوئے آلو کو میش کرکے اس میں کش کیا ہوا چیز،نمک اور آدھا چمچ کالی مرچ ملا لیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے چوکور نگٹس بنا کر فریزر میں رکھ دیں اورچکن بریسٹ کو دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں اور اس میں لہسن،ہری پیاز کا سفید حصہ اور ہری مرچیں ڈال کر چاپر میں پیس لیںپھر اس میں باریک چوپ کی ہوئی ہری پیاز کی پتیاں،نمک اور کالی مرچ ملا لیں اس مکسچر کو تھوڑا سا ہاتھ میں لے کر اس کے درمیان میں چیز والا نگٹ رکھ کر بند کر دیں تمام نگٹس اسی طرح تیار کرکے فریج میں رکھ دیں پھر اس نگٹس کو پہلے خشک میدے میں رول کریں پھر پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کر ڈبل روٹی کے چورے میں رول کریں اور کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔

مزید پڑھیں:  سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری کی تصدیق کردی
مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

لیجئےمزیدارچیزی نگٹس تیار۔