عظمت

گلوکارعلی عظمت بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

ویب ڈیسک(کراچی) :نامور پاکستانی گلوکار اور نغمہ نگار علی عظمت بھی عالمگیر وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علی عظمت نے ایک دلچسپ ویڈیو کلپ شیئر کیا۔

اس ویڈیو کلپ کے دوران علی عظمت نے دلچسپ انداز میں شعر پڑھا اور اپنی روداد سنائی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

ساتھ میں انھوں نے لکھا کہ ’لوجی ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔‘

گلوکار نے اپنے مداحوں سے کورونا وائرس سے بچنے تمام احتیاطی تدابیر اپنانے اور ان سے گھروں پر رہنے پر زور دیا۔ علی عظمت کے مداحوں کے ساتھ ساتھ ساتھی اسٹارز نے بھی ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن