کورونا وائرس:پمزہسپتال میں ننھا پھول مرجھاگیا

ویب ڈیسک ( اسلام آباد) کورونا کی تیسری لہر کے وار جاری ،پمز ہسپتال میں کرونا سےتین سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تین سالہ بچے "ارمان " کورونا کے باعث ہسپتال میں داخل تھا۔

رپورٹ کے مطابق پمز ہسپتال میں اس وقت میں 7 بچے کورونا کے باعث داخل ہیں ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں 10 سال تک کے مزید 88 بچے کورونا کا شکار ہوئے ،

محکمہ ضلعی صحت کے مطابق اسلام آباد میں کورونا سے متاثر ہونے والے 10 سال تک کے بچوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 417 ہو چکی ہے۔