.jpg

خیبرپختونخواہ میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر شہید

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخواہ میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر شہید ہوگئے جس کے بعد شہدا ڈاکٹرز کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسیشن کے مطابق ڈاکٹر خیر محمد برکی کورونا کے باعث شہیدہوگئےہیں۔ڈاکٹر خیر محمد برکی پرائیویٹ ہسپتال آر ایم آئی میں کورونا آئی سی یو میں گزشتہ کئی دنوں سے داخل تھے اور گزشتہ رات خالق حقیقی سے جاملے۔

مزید پڑھیں:  ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو اجازت لے کر ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے کی ہدایات

ڈاکٹرخیرمحمد برکی سابقہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک اور سابقہ ڈی ایم ایس لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور بھی رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، امید ہے فارم 45 کو فارم 47 کا رزلٹ نہیں دیا جائیگا، بیرسٹر سیف

ڈاکٹرخیرمحمد برکی کی نماز جنازہ آج 20اپریل 2021 کو انکے آبائی گاوں ٹانک میں ادا کی جائے گی۔