2168897 NASIRDURRANI 1618845333

سابق آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ناصر خان درانی سپرد خاک

ویب ڈیسک (لاہور)سابق آئی جی خیبرپختونخوا (کے پی) ناصر درانی کی نماز جناز ہ ایلیٹ سینٹر بیدیاں میں ادا کر دی گئی ہے۔ناصر درانی کی نمازجنازہ میں گورنر پنجاب اور آئی جی ،سول اور پولیس افسران سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

گزشتہ روز سابق آئی جی خیبرپختون خوا ناصر درانی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ، بارشوں کے باعث ضلع بھر میں تمام سکول دو روز کیلئے بند

ایم ایس میو اسپتال ڈاکٹرافتخار کے مطابق ناصر درانی گزشتہ 10 دن سے میواسپتال میں زیر علاج تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ناصردرانی کو پھیپھڑوں میں انفیکشن اور سانس میں دشواری کا سامنا تھا۔

مزید پڑھیں:  لوئردیر :گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے چار افراد جاں بحق

یاد رہے کہ ناصردرانی خیبرپختونخوا پولیس سربراہ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔

انہوں نے صوبائی پولیس کو غیرسیاسی بنانے اور اس میں اصلاحات لانے میں کامیابی حاصل کی تھی جس کی وجہ سے انہیں پنجاب پولیس میں بہتری لانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔