.jpg

پشاور:گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی

ویب ڈیسک(پشاور)پشاورہڈی والے گوشت کی فی کلو قیمت 550 روپے جبکہ بغیر ہڈی کے گوشت کی قیمت650 جبکہ چھوٹے گوشت کی فی کلو قیمت 1250 روہے تک پہنچ چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق بڑے گوشت کا قیمہ چھ سو سے ساڑھے چھ سو روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے جبکہ مرغی کے گوشت کی بدستور اونچی اڑان 271 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان

دوسری جانب شہریوں نے گوشت کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دال‘ چاول اور سبزی کی قیمتیں پہلے ہی سے آسمان سے باتیں کررہی ہیں رہی سہی کسر گوشت کی قیمت میں اضافے نے پوری کر دی ہے۔ انتظامیہ قصابوں کو اعتماد میں لیکر گوشت کی فی کلو کا مناسب تعین کرے تاکہ عام آدمی کی مشکلات میں کمی ہو۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ