corona 3

خیبرپختونخوا:گزشتہ7 دنوں میں کورونامثبت کیسزکی شرح11 اعشاریہ5 فیصد ریکارڈ

ویب ڈیسک(پشاور) خیبرپختونخوا میں گزشتہ 7 دنوں میں کرونا کی مثبت کیسزکی شرح 11.5فیصد رہی ہے۔

محمکہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح مردان میں 33 فیصد جبکہ دوسرے نمبر پر دیر لوئر میں 30 فیصد جبکہ صوبائی دارلحکومت میں 26،نوشہرہ 22،چارسدہ، بونیر 19،شانگلہ20 فیصد کرونا کے مثبت کیسز کی شرح رپورٹ ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مہنگائی کنٹرول کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت و دیگر سے رپورٹ طلب

صوبہ خیبرپختونخوا میں کل 1543 بیڈز پر کل 622 مریض زیر علاج ہیں، 1323 ایچ ڈی یو بیڈز پر 1007 مریض داخل ہیں، آئی سی یو بیڈز کی تعداد 298 ہے جن پر کل 161 کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  نیو پشاور ویلی منصوبے پر جلد عملدرآمد کیلئے حکمت عمل ترتیب دی جائے،وزیراعلیٰ

محمکہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبہ میں کورونا وائرس کے لیئے مختص وینٹیلیٹر کی تعداد 329 ہے جن پر 84 مریضوں کا علاج ہورہا ہے،روزانہ کی بنیاد پر مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح دیر لوئر میں 44 فیصد،مردان میں 40فیصد جبکہ نوشہرہ میں 35 فیصد ہوگئ ہے۔