download 2 31

پی ڈی ایم جماعتوں کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پی ڈی ایم جماعتوں مسلم لیگ نون اور جے یو آئی ف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور ناموس رسالت کی قرارداد کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ناموس رسالت کے حوالے سے لائی جانے والی قرارداد کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صحت اصلاحات تیار، کابینہ نہ ہونے سے معاملہ رکا ہوا ہے، سرفراز بگٹی

نون لیگ کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں احسن اقبال، مریم اورنگزیب، طاہرہ اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف کے ارکان بھی قومی اسمبلی میں ناموس رسالت کی قرارداد کی حمایت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  عامر تانبا پر فائرنگ میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے،وزیرداخلہ

اراکین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قرارداد کی حمایت کی جائے گی لیکن حکومتی طریقہ کار قابل قبول نہیں۔

اجلاس میں ن لیگ کیجانب سے کہا گیا کہ مذہبی جماعت سےہونے والے معاہدوں کو ایوان میں لایا جائے۔