corona burial 696x392 2

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس مزید 33 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور):خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس مزید 33 افراد انتقال کرگئے، محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2953 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 1153 افراد متاثر ہوئے، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 462 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 1042مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 91 ہزار 840 ہوگئی ہے.

مزید پڑھیں:  عوام کو ہر صورت ٹیکسز دینے پڑیں گے، وفاقی وزیرخزانہ

پشاور میں گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 افراد وائرس سے جاں بحق ہوگئے، رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی 1540 ہوگئی، پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 368 افراد متاثر ہوئے، پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد 43 ہزار 230 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور،باغبانان بازار میں شہید پولیس اہلکار فرہاد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

صوبے میں ایک دن میں 8 ہزار 26 نئے ٹسٹ کئے گئے، صوبے میں اب تک کل 15 لاکھ 13 ہزار 941 ٹسٹ کئے گئے ہیں، صوبے میں ایکٹیوں کیسز کی تعداد 13 ہزار 669 ہوگئی۔