540522 16501080

وزیراعظم آج نوشہرہ اورپشاورکاایک روزہ دورہ کرینگے

ویب ڈیسک (پشاور)وزیراعظم عمران خان آج پشاور اور نوشہرہ کا ایک روز دورہ کریں گے۔

معاون اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت کامران بنگش کےمطابق وزیراعظم نوشہرہ جلوزئی ہاوسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سستے فلیٹس کا منصوبہ کم آمدنی والے افراد کے لیے ہوگا۔

دورہ پشاور کے دوران وزیر اعظم پشاوردرہ آدم خیل سڑک کی بحالی و بہتری کے منصوبے کا آغاز اور چترال،بونی،مستوج،شندور سڑک کی بحالی و توسیع کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  چینی شہریوں کی سیکورٹی پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم

کامران بنگش کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے مواسلات مراد سعید اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کاپاکستان کی مشروط مددکا اعلان،اصلاحات پر زور

معاون اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خیبرٹیچنگ ہسپتال پشاور میں نئے او پی ڈی بلاک کا افتتاح اورحیات آباد پشاور میں جسمانی طور پر مفلوج افراد کے بحال شدہ مرکز کا دورہ بھی کریں گے ۔