ایبٹ آباد:ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا کے باعث مزید6 افرادجاں بحق

ویب ڈیسک (ایبٹ آباد)کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار،ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔

ترجمان کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ داخل مریضوں کی تعداد 88 ہے جبکہ ان میں انتہائی تشویشناک حالت میں داخل مریض جن کو ICU میں رکھا گیا ہے ان کی تعداد 14 ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نےمریضوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے ہزارہ کی عوام سے درخواست کی ہے کے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔