fawad 1

‏ ‏پرنٹ اور ٹی وی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کیلئے وزیر اعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سے ذاتی گھراور صحت کارڈ کی سہولت دینگے،فوادچوہدری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات کے ذیلی اداروں میں اصلاحات لانے کا عمل تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔ پی ٹی وی کو ایچ ڈی، اے پی پی کو ڈیجیٹل نیوز، پی آئی ڈی کے اشتہارات کے عمل کو مزید بہتر اور پیپر لیس بنایا جائے گا، پی ٹی وی انگلش چینل کی جلد بنیاد رکھی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے مستقبل میں وزارت اطلاعات نشریات اور اس کے ذیلی اداروں میں اصلاحات پر ٹویٹ میں بتایا کہ ‏وزارت اطلاعات میں اصلاحات کا جو سلسلہ 2018 میں شروع کیا تھا اسے وہیں سے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حقوق کیلئَے مل کر آواز بلند کرنا ہوگی، شہباز شریف

پی ٹی وی نیوز کو ایچ ڈی کرنے کا جو منصوبہ 2019 سے التواء میں تھا یکم جون تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائین دی ہے۔ یکم جون سے مکمل ایچ ڈی پر اسی سال پی ٹی وی سپورٹس بھی ایچ ڈی ہوگا۔ ‎‏اسی طرح نئے انگریزی چینل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کراچی اور لاہور کے اسٹوڈ یوز کو پی پی پی موڈ میں رینوویٹ کیاجائے گااوراے پی پی کو ڈیجیٹل نیوز ایجنسی بنائیں گے ۔ پی آئی ڈی اور اشتہارات کا نظام مکمل طور پر پیپر لیس کرنے کے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ ایکسٹرنل ونگ پوری طرح آپ گریڈ ہو گا۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، سوزوکی کھائی میں جا گری، دو افراد جاں بحق، 10 زخمی

چوہدری فواد حسین نے بتایا کہ ‏فلم اور ڈرامہ کی بحالی پہلی ترجیح ہے، سرسید احمد خان اور ٹیپو سلطان کی زندگیوں پر عالمی سطح کی پروڈکشن پر کام شروع کیا جا رہا ہے،نوجوان ڈرامہ اور فلمسازوں کو کامیاب جوان پروگرام سے پانچ کروڑ روپے تک قرضے کی سہولت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ‏پرنٹ اور ٹی وی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کیلئے وزیر اعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سے ذاتی گھر اور صحت کارڈ کی سہولت دیں گے ۔ تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی اور انشورنس لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پریس کلب کو سہولتیں دینا بھی میری پالیسی ہو گی، ڈیجیٹل میڈیا کو مکمل سپورٹ دیں گے۔