پشاور:خیبرٹیچنگ ہسپتال میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرٹیچنگ ہسپتال میں بے قاعدگیوں کی شکایات پر نیب خیبرپختونخوا حرکت میں آگئی ۔نیب خیبرپختونخوا نے ہسپتال سے بھرتیوں اورٹھیکوں کاریکارڈ مانگ لیا۔

نیب نے نومبر سے اب تک ہونے والی بھرتیاں، تزئین و آرائش ادویات کی خریداری کی تفصیلات طلب کرلیں۔
نیب نے ہسپتال کے بورڈ آف گورنر کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

مراسلہ کے مطابق تمام ریکارڈ کل 22 اپریل تک نیب انوسٹی گیشن آفیسر میں جمع کرائی جائے۔