880740 3893600 Faisal Kareem Kundi updates

ہاوسنگ سکیم غریبوں سےمذاق ہے،فیصل کریم کنڈی

ویب ڈیسک (پشاور)سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے ایک پاکستان کو دو پاکستان بنا دیا ہے،چینی ،آٹا،پٹرول،ادویات سکینڈل کےسارے کردار سلطنت نیازییہ میں محفوظ ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ندیم بابر کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی ؟

مزید پڑھیں:  وفاقی دارالحکومت پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ دو پاکستان دو قانون تبدیلی کا اصل چہرہ ہے،پارلیمان کو بتایا جائے کہ صحت کارڈ سے کتنے افراد کا علاج ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 50 لاکھ غریبوں کو مفت گھر دینے کا وعدہ کیا تھا ۔وزیراعظم اپنا محل محفوظ کرتا ہےاورغریبوں کی جھونپڑیاں مسمار ہوتی ہیں۔ ہاوسنگ سکیم غریبوں سے مذاق ہے،غریب اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی نہیں دے سکتا لاکھوں کا قرض کیسے اتارے گا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سنگین مقدمات میں ملوث ملزم اسفندیار قتل، لواحقین کا احتجاج