8 9 800x320 1

پشاور: مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار

ویب ڈیسک(پشاور)پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کے دوران مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا، 6 سو سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کر لی گئیں۔

انتظامیہ کے مطابق پشاور کے باچا خان چوک میں کارروائی کی گئی جس کے دوران ایک دکان سے 600 سے زائد مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں، مردہ مرغیوں کا گوشت شہر میں سپلائی کیا جانا تھا،مردہ مرغیوں کا گوشت شورما، چکن برگر اور دیگر دکانوں کو سپلائی ہوتا تھا، کارروائی کے دوران گروہ کے 2 کارندے گرفتار ہوئے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا وکلا اور کسٹمز ایجنٹس پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی میپنگ آخری مرحلہ میں داخل

ڈی سی پشاور کا کہنا ہے کہ مرغیوں کا گوشت سرکاری تحویل میں لے کرتلف کردیا گیا، گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔