download 4 9

پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا وائس چانسلر کو کھلا خط

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا وائس چانسلر کو خط لکھ دیا،وائس چانسلر جامعہ پشاور کی سٹیچوٹری باڈیزمیں غیرنمائندہ افراد کی سرپرستی اورمعاونت کھلا تضاد ہے۔

خط میں کہا گیا جامعہ پشاور کے وائس چانسلر کی جانب سے مالی خودمختاری کے نام پر کئے گئے اقدامات سے پشاور یونیورسٹی کنفیوژن کا شکار ہورہی ہے ،بعید نہیں کہ کچھ ہی عرصے میں وائس چانسلر کی کوششوں سے اساتذہ اور حکومت آمنے سامنے کھڑے ہوجائیں جس کا سراسر نقصان حکومت اور تعلیمی ماحول کو ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری

خط میں مزید کہا گیا کہ پیوٹا کی جانب سے معروضی مالی تجاویز کو وائس چانسلر کی طرف سے افشاء کرنا اور بعد ازاں سیاسی طور پر اساتذہ کو آپس میں لڑانا گہری سازش اور عہدہ پر سوالیہ نشان ہے۔

مزید پڑھیں:  پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری، پشاور ہائیکورٹ کا ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس

پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن ملک کے اور یونیورسٹی کے کسی بھی قانون کی خلاف ورزی پر اپنا ردعمل اور واضح قانونی لائحہ عمل دیں گے۔