Screen Shot 2021 04 21 at 3.58.03 PM

ملاکنڈ:گڈزٹرانسپورٹ کا ملاکنڈ انتظامیہ کیخلاف احتجاج اورشدید نعرہ بازی

ویب ڈیسک(ملاکنڈ) درگئ گڈز ٹرانسپورٹ نےملاکنڈ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

450 ٹرکوں کا جلوس نکالا گیا جسکی قیادت گڈز ٹرانسپورٹ کے صوبائی صدر انجنئیر محمد جمیل چئیرمین بشیر خٹک اور حاجی طیب کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے کل ہمارے پر امن احتجاج پر فائرنگ کی اور مقدمات درج کئے انہوں نے کہا کہ علاقائی کارخانو اور ملز کولوکل اڈے سے گاڑیاں منگوانےکامطالبہ ہمارا حق ہے جائز حقوق کے لئے آواز اٹھانا جرم نہیں ہمارے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا گیا.

مزید پڑھیں:  جمرود، تین سالہ بچی پانی کی تالاب میں گر کر جاں بحق

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ لیویز نے مظلوم طبقہ پر فائرنگ کی،کل کی فائرنگ کے واقعہ کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں.

مطاہرین نے ملوث لیویز اہلکاروں اور فلور ملز مالک کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر
مطالبات نہ مانے گئےتو احتجاج کو صوبہ تک توسیع دینگےناکامی کے صورت میں روڈ بلاک کرینگے.

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مستورات کے تنازعے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی

ذرائع کے مطابق سینکڑوں ڈرائیورز اوراڈہ عملہ موجود ہے جس سے امن و امان کے صورتحال خراب ہونےکاخدشہ ہے۔