اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت

ویب ڈیسک (پشاور): اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت، عدالت نے وفاقی سیکرٹری خوراک، صوبائی مشیر خوراک، اور کلیکٹرکسٹم کو کل طلب کرلیا۔ عدالت نے نیب اور ایف آئی اے کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دے دیا، چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کہا کہ جب لوگ غذاء کی کمی اور مہنگائی کی وجہ سے مریں گے تب آپ لوگ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف ایکشن لیں گے؟ وبائی حکومت صوبے کی پولیٹری کی ضروریات پوری کرنے کے لئے اقدامات کیوں نہیں کرتی، افسران دفاتر سے باہر نکل سرکاری ریٹ پر اشیاء کو یقینی بنائے عوام کو ریلیف دیں، ۔ جسٹس عتیق شاہ کا ڈپٹی کمشنر سے استفسار کہ کیا عام مارکیٹ میں بھی عوام کو چینی سرکاری ریٹ پر دستیاب ہے؟ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ حکومت نے 81 سستے بازار قائم کئے ہیں جہاں پر چینی 85 روپے کلو دستیاب ہے۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنرز کو بازاروں کا دورہ کرکے سرکاری نرخ پر اشیاء کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔