لکی مروت:فائرنگ سے 2 خاتون جاں بحق اور 1 نوجوان زخمی

ویب ڈیسک (لکی مروت): شہباز خیل میں گھریلو تنازعہ پر گھر کے اندر فائرنگ، پولیس کے مطابق دوخواتین قتل جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی، فائرنگ سے شدید زخمی رشید کو لکی مروت سے بنوں اور پھر پشاور ریفر کر دیا ہے، قتل ہونے والی خواتین میں رشید کی والدہ اور اہلیہ شامل ہیں، فائرنگ زخمی رشید کے چچازاد بھائی نے کی ہے، دونوں خاندانوں کے درمیان زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔