siraj ul haq

حکومت معیشت کی بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے یا گھر جائے۔سراج الحق

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جب سے اقتدار میں آئی ہے عوام کو کوئی اچھی خبر نہیں ملی۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ مایوسی، بدامنی، مہنگائی، غربت اوربے روزگاری نے گھر گھر ڈیرے ڈال لیے ہیں، حکومت معیشت کی بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے یا گھر جائے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی مزید تابعداری قبول نہیں، نوجوان یہ ظلم مزیدبرداشت نہیں کر یں گے ۔
سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے روزگار چاہیے، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کم از کم 50 فیصد کمی کی جائے۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، ووٹرز اور پولنگ ایجنٹس کو ہراساں کیا گیا، پرویز الہٰی