5fc8997f0150f 1

خیبرپختونخوا میں کورونا کی پھیلاو کی شرح 15 فیصد سے متجاوز

ویب ڈیسک (پشاور) خیبرپختونخوا میں کورونا کی پھیلاو کی شرح بڑھ کر 15.5 فیصد تک پہنچ گئی ،محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا کے پھیلاو کی موجودہ شرح اب تک سب سے زیادہ ہے ۔گزشتہ 7روز میں مردان اور دیر لوئر میں کورونا کے پھیلاو کی شرح 30فیصد سے متجاوز کر گئی ۔صوبائی دارالحکومت اور نوشہرہ میں مثبت کیسز کی شرح بدستور20فیصد سے زیادہ رہی ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ

محکمہ صحت کے مطابق صوبے 3اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 15فیصد ،10اضلاع میں 10 فیصد ہے، صوبے میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعدادبڑھ کر14ہزار 27 تک پہنچ گئی ہے ۔صوبائی دارالحکومت کے تین بڑے ہسپتالوں میں مجموعی طورپر کورونا کے 678مریض داخل ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تینوں تدریسی ہسپتالوں میں داخل مریضوں میں سے 61مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، خیبرپختونخوا کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے 86مریض وینٹی لیٹر ز پر ہیں، صوبے میں 1 ہزار29 ایچ ڈی یوز میں اور 166 مریض آئی سی یوز میں زیر علاج ہیں ۔صوبائی دارالحکومت کے تین تدریسی ہسپتالوں میں 64وینٹی لیٹرز پر مریض زیر علاج ہیں ۔ایل آر ایچ میں کورونا کے 422 ایچ ایم سی میں 154 جبکہ کے ٹی ایچ میں 102پر مریض زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ