2 478

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی پشاوراور ڈی آئی خان میں کاروائیاں:50ہزار لیٹر مضر صحت جوش برآمد

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نیپشاور اور ڈی آئی خان میں کاروائیاں کیں ۔کارروائی کے دوران رنگ روڈ پشاور پر جوس فیکٹری پر چھاپہ، مضر صحت جوس برآمدکر لیا گیا ، فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق کاروائی میں فیکٹری سے 50ہزار لیٹر سے زائد جعلی مضر صحت جوس برآمدکیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق فیکٹری مشہور برانڈز کے نام پر جوس تیار کررہی تھی،ڈی آئی خان میں ٹانک اڈے کے قریب گودام سے ناقص مشروبات برآمد، ڈی آئی خان میں گودام سے 20 ہزار لیٹر سے زائد ناقص مشروبات برآمد، گودام سیل کر دیا گیا ۔لطیف آباد پشاور میں ناقص و مضر صحت سموسے تیار کرنے پر ایک یونٹ سیل، یونٹ میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔

مزید پڑھیں:  وائس چانسلرز کی تعیناتیوں میں غیر ضروری تاخیر کی جا رہی ہے، ڈاکٹر فیروزشاہ