کوئٹہ میں بزدلانہ دہشتگردحملے میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پرغم ہے، وزیر اعظم

ویب ڈیسک (اسلام آباد )وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ واقعے پر اظہار افسوس کیا۔اس حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں بزدلانہ دہشتگردحملے میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پرغم ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری قوم نے دہشتگردی کوشکست دینیکیلئے بڑی قربانیاں دیں،دہشتگردی کی اس لعنت کودوبارہ سے اٹھنے نہیں دیں گے،تمام داخلی اوربیرونی خطرات سے چوکس ہیں،

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب کرلی ، وزیراعظم رات گئے تک معاملات کی خود نگرانی کرتے رہے وزیراعظمنیوزارت داخلہ کو ہر پہلو سے واقعے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ۔وزیراعظم کی وزارت داخلہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہمعاملے کی تہہ تک پہنچیں۔