59f7d3051e6f0

بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے، چیئر مین نیب

ویب ڈیسک (اسلام آباد )نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نیب ہیڈ کوارٹر میں شروع ،قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جاوید اقبال نیب کے ایگزیکٹوبورڈ کے اجلا س کی صدارت کر رہے ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاوٹیبلٹی شریک ۔ڈی جی نیب آپریشن ڈویثرن ا ور دیگر سینئر افسران بھی اجلاس میں شریک ۔

اجلاس میں بدعنوانی کے مختلف انوسٹی گیشنز اور انکوائریز کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے ۔اجلاس کے دوران چیئیر مین نیب کا کہنا تھا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے قانون کے مطابق لوٹی گئی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب نے بڑی مچھلیوں کے خلاف اربوں روپے کی بدعنوانی کے ریفرنسزمعزز احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، پنڈی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد زخمی

انہوں نے کہا کہ نیب بزنس کمیونٹی کی ملک کی ترقی کیلیے خدمات کو قد ر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ نیب اور پاکستان ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں جبکہ نیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ یا فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔ نیب کسی دبا، دھمکی اور پریشر کی پرواہ کئے بغیر ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیتا رہے گا۔

مزید پڑھیں:  چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف وزیراعظم کا کریک ڈاون کا حکم