115430722 rekb

جمرود:ریماڈلنگ ورسک کنال منصوبہ پر تعمیراتی کام سست روی کا شکار

ویب ڈیسک (جمرود)جمرودعلاقہ مندو توکوتی میں ریماڈلنگ ورسک کنال منصوبہ پر تعمیراتی کام سست روی کا شکارہے ۔منصوبے پر تعمیراتی کام کی وجہ سے سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں، مقامی افرادجمرود،مقامی افراد کو امدروفت میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ بڑے بڑے گڈوں میں گاڑیاں گرنے کا خطرہ بھی موجودہیں اس حوالے سے مقامی افراد کا کہنا تھا کہ روڈ خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں ،سکول کے بچوں اور نوکر پیشہ افراد کو مشکلات کا سامنا ہیں ،گردوغبار کی وجہ سے مقامی افراد سینے کی امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4کسٹم اہلکاروں سمیت6افراد جاں بحق

مقامی افراد کا کہنا تھا کہ محکمہ ایریگیشن حکام اور ٹھیکیدار نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، چار مہینوں سے کام شروع ہے لیکن آب تک مکمل نہیں ہوا ۔سڑک میں بڑے گڈے بننے سے بچوں اور گاڑیوں کیلئے خطرے کا سبب بن سکتا ہے.۔کوئی ناخوشگوار واقعے سے پہلے حکومت ایکشن لے کر منصوبہ پر جلد سے جلد کام شروع کرکے تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے۔ اس منصوبے کا سنگ بنیاد وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان اور گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے رکھا تھا۔

مزید پڑھیں:  سوات، پرائمری سکول کے تین کمرے زمین بوس، بچوں کی تعلیم متاثر