5e6bfea872f5d 6

50 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی کورونا سے بچا کی ویکسینیشن شروع ہے،تیمور جھگڑا

ویب ڈیسک (پشاور)صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کا کورونا ویکسینینش کے حوالے سے کہنا تھا کہ صوبے میں 50 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی کورونا سے بچا کی ویکسینیشن شروع ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے ہر ضلع میں ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں صوبے میں 235 ویکسینیشن سینٹرز فعال ہیں اور 35 مزید قائم کیے جا رہے ہیں۔ شہری 1166 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر ویکسین کے لیے رجسٹریشن کروائیں۔

مزید پڑھیں:  پشاورہائیکورٹ،مرادسعید ودیگرکےکاغذات منظوری کیخلاف درخواستوں پرفریقین کونوٹس جاری

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مجموعی طور پر 10 ہزار 397 افراد کو ویکسین دی گئی۔صوبے میں 50 سال اور زائد عمر کے 1 لاکھ 2 ہزار 174 شہریوں کو ویکسین کی پہلی ڈوز دی جا چکی ہے۔ ویکسین کی دوسری ڈوز لینے والے شہریوں کی تعداد 24 ہزار 641 ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 24 جامعات کیلئے نئَے سرے سے وائس چانسرز کے انٹرویوز کا فیصلہ

50 ہزار 629 ہیلتھ ورکرز ویکسین کی پہلی ڈوز لے چکے ہیں۔ویکسین کی دوسری خوراک لینے والے ہیلتھ ورکرز کی تعداد 30 ہزار 464 ہے۔ سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین 5955 شہریوں کو دی جا چکی ہے۔