Image 2020 06 18 2

کورونا کے معاملے میں حکومت سخت فیصلے کرنے کو تیار

ویب ڈیسک (اسلام آباد): کورونا صورت حال، حکومت سخت فیصلے کرنے کو تیار، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکااہم اجلاس کل ہوگا، ذرائع کے مطابق وفاق نے پابندیاں سخت کرنےکی تجاویزصوبوں کوبھجوادیں رائےطلب، وفاقی حکومت کی 2مراحل میں پابندیاں سخت کرنےکی تجویز، پہلے مرحلے میں شام 6تا سحری کاروباربند کرنےکی تجویز، شام کےاوقات میں پیٹرول پمپس، ویکسی نیشن سینٹرزکھلے رکھنےکی تجویز، پہلے مرحلے میں تمام فارمیسی کھلی رکھنےکی تجویز، ہفتہ، اتوار کاروباری سرگرمیاں مکمل بند کرنےکی تجویز، ہفتہ، اتوار پیٹرول پمپ، فارمیسی، سبزی، پولٹری کی دکانیں کھلی رکھنےکی تجویز، ہفتہ، اتوار کو کورونا ویکسینیشن سینٹرزکھلےرکھنےکی تجویز۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال

دفاترمیں 50فیصد عملےکی حاضری کے فیصلے پرعملدرآمد کی تجویز، وفاقی حکومت کی دفتری اوقات کار 9سے دوپہر 2بجےکرنے کی تجویز، وفاقی حکومت کی جم، ورزش سینٹرزمکمل بند کرنے کی تجویز، پہلے مرحلے کے دوران کورونا پھیلاؤ نہ رکنے پر لاک ڈاؤن کےنفاذ کی تجویز، مثبت مریضوں کی شرح 13فیصد سے زائد پرمکمل لاک ڈاؤن کی تجویز، دوسرے مرحلے میں ہائی رسک شہروں میں 7 تا 10روزلاک ڈاؤن کی تجویز۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، ووٹرز اور پولنگ ایجنٹس کو ہراساں کیا گیا، پرویز الہٰی