akshy kumar

بھارت میں کورونا: اکشے کمار کا ایک کروڑ امداد دینے کا اعلان

ویب ڈیسک (ممبئی)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے بھارت میں عالمی وبا کورونا کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے ایک کروڑ روپے کی مالی امداد پیش کر دی۔

اکشے کمار نے سابق کرکٹر اور سیاستدان گوتم گمبھیر کی فاؤنڈیشن کو کورونا کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے ایک کروڑ بھارتی روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

گوتم گمبھیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اکشے کمار کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سابق کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں اکشے کمار کو امید کی کرن قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ضرورت مندوں کی غذا، ادویات، آکسیجن کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ایک کروڑ کا اعلان کرنے پر اکشے آپ کا بہت شکریہ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن