200308130928EKYJ

سعودی عرب:جان بوجھ کرکورونا پھیلانےوالےکو5 سال کی سزااور5لاکھ ریال جرمانہ ہوگا

ویب ڈیسک (ریاض)عالمی وبا کورونا کی تیسری لہر کے وار جاری ،دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبر دار کیا ہے کہ جان بوجھ کر کورونا پھیلانے والوں پر جرمانہ عائد ہوگا اور جیل بھی کاٹنی ہو گی۔انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پھیلانے والے افراد کو 5 سال کی سزا اور 5 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  مسجد الحرام میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبورٹ زائرین کی رہنمائی کرینگے

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں جان بوجھ کر کورونا پھیلانے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  افغان طالبان کا خواتین کو زنا حد پر کھلے عام سنگسار کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک سعودی عرب میں 4 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 6 ہزار 5 سو سے زائد افراد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے ہیں۔