pic 1576835843

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان کا کورنا وائرس خدشہ کے پیش نظر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

پشاور: وزیر اعلی نے صوبہ بھر کے جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کم کرنے کی ہدایت جاری کردی وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا وباء کی شکل اختیار کرگیا اور عوام کے ساتھ قیدیوں کو بھی ریلیف دینگے، سزائیں کم ہونے سے بیشتر قیدیوں کو رہائی مل جائے گی۔

مزید پڑھیں:  مطالبات نہ ماننے پر عمران خان کی سول نافرمانی تحریک کی دھمکی

جبکہ معاون خصوصی جیل خانہ جات تاج محمد نے کہا کہ فیصلہ کا اطلاق دہشتگردی واقعات میں سزایافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا، فیصلہ انسانی ہمدردی کے تحت کیا ہے،تمام جیلوں کو آج اعلامیہ مل جائے گا رہائی پانے والے قیدیوں کی اعداد شمار جلد مکمل کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  بیرسٹر گوہراور علیمہ خان کے درمیان اڈیالہ جیل میں تکرار