download 143

برطانیہ کیجانب سےپہلی امدادی کھیپ آج صبح دہلی پہنچ گئی

ویب ڈیسک(نئی دہلی) کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال کے بعد برطانیہ کی بھیجی گئی امداد بھارت پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے سنگین حالات سے نمٹنے کے لیے بھیجی گئی امداد بھارت پہنچ گئی ہے۔پہلی کھیپ میں 100 وینٹیلیٹرز، 95 آکسیجن سلنڈرز اور ضروری ادویات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے اسرائیلی جہاز پر پاکستانیوں کی موجودگی کا معاملہ ایران کے سامنے اٹھا دیا

ایک روز قبل برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ وہ بھارت کو 600 طبی آلات بطور امداد بھیجیں گے جن میں 300 سے زائد آکسیجن سلنڈرز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر خارجہ کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم

بھارت کو امداد کی نو کھیپ بھیجی جائیں گی جس میں سے پہلی کھیپ آج صبح دہلی پہنچ گئی۔